Is farming possible in Saline Water and Land? کھاری زمینوں اور کھارے پانی میں زراعت اور فش فارمنگ؟
اگر آپ کسی سے یہ بات کہیں گے تو لوگ حیرت سے آپکو دیکھیں گے لیکن یہ کوئی ان ہونی نہیں دینا میں ایسے خطے ہیں جہاں کھاری زمین اور کھاری پانی میں اور سمندر سے دور سمندری مچھلی اور جھینگوں کو پالا جا رہا ہے۔ اس طرح کی کئی مثالیں افریقہ، ایشیا اور شمالی و جنوبی آمریکا کے ملکوں میں موجود ہیں۔ فارمنگ کی کچھ مثالیں درج ذیل ہیں۔
(Fish, Shrimp and Crab Farming) مچھلی، جھینگے اور کیکڑے کے تالاب مچھلی، جھینگہ اور کیکڑے وغیرہ کو سمندر کے قریب یا ساحل سمندر سے تھوڑا دور فاصلے پر تالاب کھود کر ان میں پالا جاسکتا ہے۔ اگر آپ کا تالاب کچھ دور ہے تو ایک چھوٹی سی نہر کھود کر پانی پنہنچایا جاسکتا ہے۔
:(Agroforestry with Mangrove trees planting) مینگروو کے درخت مینگروو کے درخت جانوروں کیلئے چارہ، چولھے کیلئے لکڑی اور ماحول کو خوبصورت اور ہرا بھرا رکھنے کا کام کرتے ہیں۔ یہ درخت ساحل سمندر کے ساتھ ساتھ ساحل سے دور جہاں سمندر کے کھارے پانی کی رسائی ہو میں اگائے جاسکتے ہیں۔ اگر انہیں دیگر زمینی درختوں کی طرح ایگرو فاریسٹری کے طرز پر منافع کیلئے اگایا جائے تو یہ خوشحالی کا ذریعہ ثابت ہو سکتے ہیں۔
:(Seaweed farming) سی وِیڈ یا سمندری گھاس سی وِیڈ یا سمندری گھاس کی کاشت دنیا کے بہت سارے ممالک میں کی جارہی ہے اور اس کی بڑی اہمیت ہے۔ سی ویڈ غذائی اعتبار سے بہت اہم ہے اسلئے اسے خوراک (سبزی) کے طور پر استعمال کرنے کے علاوہ ادویہ سازی، خوراک کی پراسسنگ، کاسمیٹکس وغیرہ کی صنعت میں بڑے پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے۔ سیو ویڈ کی مچھلی کی طرح سمندری پانی میں فارمنگ کی جاسکتی ہے۔
:(Cultivating Bio-diesel plants) بایو ڈیزل کے پودے اگانا جیٹروفا اور سیلی کورنیا کے پودے بایو ڈیزل کیلئے کاشت کیے جانے والے پودے ہیں۔ ان پودوں کو سمندر کے پانی اور دیگر قسم کے کھاری پانی اور کھاری زمینوں میں با آسانی کاشت کیا جاسکتا ہے۔
:(Inland Saline Aquaculture) زیر زمین کھارے پانی میں سمندری مچھلی، جھینگوں یا دیگر سمندری حیات کی افزائش سمندر میں کھارا پانی ہے اور اس میں مچھلی، کیکڑے، جھینگے اور انواع و اقسام کی حیات پنپتی ہے۔ مچھلی، جھینگے، کیکڑے اور دیگر اقسام کے جانور سمندر کے کنارے تالابوں میں اور سمندر کے اندر پنجرے بناکر پالے جارہے ہیں۔ بہت سے ملکوں میں ان جانوروں کو سمندر سے دور زیر زمین کھارے پانی میں بھی پالا جارہا ہے اور آجکل یہ ایک کامیاب کاروبار ہے۔ پاکستان میں ۵۸ فیصد زیر زمین پانی کھارا ہے جو کسی کام کا نہیں، لہٰذا اس پانی کو سمندری مچھلیوں اور جانوروں کی افزائش کیلئے بخوبی استعمال کیا جاسکتا ہے اور اسطرح ایک بیکار وسیلے کو کار آمد مقصد کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ایسے پانی میں سی ویڈ یا سمندری گھاس بھی کاشت کی جاسکتی ہے۔ اس موضوع پر تفصیلی مضمون یہاں پڑھیں۔