What is a check dam? چیک ڈیم کیا ہے؟ چیک ڈیم عام طور پہ ایک عارضی بند یا پشتہ ہے جو جو برساتی پانی کے بہاؤ اور کٹاؤ کو روکنے کا کام کرتا ہے۔ اس کے ذریعے چھوٹے سیلابی بہاؤ کو بھی کم کیا جاسکتا ہے۔ چیک ڈیم عام طور پہ برساتی ندی نالوں کے راستے میں بنائے جاتے ہیں۔
What can be used to construct check dams? چیک ڈیم کس چیز سے بن سکتے ہیں؟ چیک ڈیم پتھر، مٹی یا گارے، لکڑیوں اور سیمینٹ سے بن سکتے ہیں۔ ان کی چوڑائی ان کی اونچائی سے زیادہ ہونی چاہئے اور انکی بنیاد مضبوط بنانی چاہئے اور پانی گرنے کی جگہ پتھر ڈالنے چاہئیں۔ چیک ڈیم کی اونچائی ایک سے دو میٹر تک ہوسکتی ہے، لیکن دو میٹر سے زیادہ نہیں ہونی چاہئے۔
Benefits of check dams چیک ڈیم کے فائدے اگر آپ پہاڑی علاقوں میں رہتے ہیں یا ایسے علاقوں میں جہاں زمین ٹیلوں کی شکل میں ہے یا وہاں نشیب و فراز ہیں تو آپ چیک ڈیم بناکر ایک تو برساتی پانی کو اسٹور کر کے درخت اور فصلیں اگانے کیلئے استعمال کرسکتے ہیں۔ چیک ڈیم کا دوسرا فائدہ یہ ہے کہ سیلابی پانی کے بہاؤ کو دھیما کیا جاسکتا ہے اس طرح نشیبی علاقوں میں نقصان کا اندیشہ کم ہو جاتا ہے، اور اس کا تیسرا فائدہ یہ ہے کہ چیک ڈیم کے اطراف زمین میں نمی آجاتی ہے اور وہاں درخت اور پودے اگ آتے ہیں۔ اور ایسی زمین فصل یا درخت اگانے کیلئے موزون بن جاتی ہے اسطرح زیر زمین پانی بھی ریچارج ہوتا ہے (جمع ہوتا ہے)۔
We have provided some examples of check dams and links for further details for your convenience. نیچے آپ کی رہنمائی کیلئے چیک ڈیم کی فوٹو کیساتھ مثالیں اور ان کے لنک دئے جا رہے ہیں۔