اس ٹول کے ذریعے آپ اپنے تالاب کیلئے مچھلی کے بچے (بیج یا پونگ) کی تعداد کا حساب لگا سکتے ہیں۔ فی الوقت اس میں فقط ایک ایکڑ کیلئے فش سیڈ کلکیولیٹ کر سکتے ہیں تاہم ہماری کوشش ہوگی کہ اس میں مزید تبدیلیاں لائیں۔ یہ ٹول سائنسی معلومات کی بنیاد پر بنایا گیا ہے اور فش سیڈ کی تعداد کیلئے مناسب حد تک رہنمائی دیتا ہے۔ لیکن اس کا اصل انحصار آپ کے جوابات پر منحصر ہے۔ اگر آپ نے اس میں صحیح معلومات فراہم کی ہیں تو ہمیں یقین ہے کہ اس سے آپ کو فش سیڈ کی صحیح تعداد کیلئے مناسب رہنمائی ملے گی۔ تاہم مچھلی ایک جاندار ہے اور اس کی نَشُونُما کا انحصار تعداد کے ساتھ ساتھ تالاب میں موجود بہت سارے دیگر عوامل پر بھی ہے جیسے کہ زرخیزی، آکسیجن، پی ایچ، نمکیات، درجہ حرارت، مچھلی کی خوراک کی مجموئی صورتحال، دیگر جانداروں کی موجودگی اور تعداد۔ لہٰذا مچھلی کی نشونما بھی ہر تالاب میں مختلف ہوگی اور کسی تالاب کی پیداوار اچھی یا بری ہونے کا انحصار فش سیڈ کی تعداد کے ساتھ ساتھ ان تمام عوامل پر ہوگا۔ کیونکہ ہر تالاب کے مٹی اور پانی کے خواص دیگر تالاب سے مختلف ہوتے ہیں۔
اس ٹول کو کیسے استعمال کریں؟ چار سوالات (۱) مچھلی کے بچے کا سائیز، (۲) تالاب میں پانی کی اوسط گہرائی، (۳) پانی کا رنگ، اور (۴) کھاد (گوبر، کمپوسٹ یا دیگر قدرتی کھاد) کے استعمال سے متعلق بلیو (نیلے) کلر کے خانوں میں جوابات منتخب کریں (چھوٹے سے تکون کو کلک کریں)۔ سارے جوابات دینے کے بعد آخری قطار (نمبر ۵) جو کہ لال رنگ کے الفاظ پر مشتمل ہے، اس کے آخری خانے میں اپنے تالاب کیلئے فش سیڈ کی تجویز کردہ تعداد نوٹ فرمالیں۔