ہمارے ملک کا موسم اور دن کا دورانیہ مچھلی کی بڑھوتری کیلئے مثالی ہے۔ ان حالات سے فائدہ اٹھانے کیلئے تالاب کو خوب زرخیز بنائیں مچھلی خوب بڑھے گی اور آپ کم خرچ میں زیادہ منافع حاصل کرسکتے ہیں۔ مچھلی کی گروتھ کیلئے پانی کا درجہ حرارت عموماً ۲۵ سے ۳۲ سینٹی گریڈ تک چاہئے اور ہمارے ملک کے اکثر علاقوں میں سال کے دوران زیادہ تر ٹیمپریچر اسی رینج میں ہوتا ہے۔ اسلئے مچھلی خوب بڑھتی ہے۔ آپ بھی فش فارمنگ شروع کیجئے۔
0 Comments
اگر آپ تالاب پکا بنانا چاہتے ہیں تو اسکی دیواریں پکی کریں لیکن تالاب کی تہہ ہمیشہ کچی رکھیں۔
اگر آپ نے پہلے فش پالی ہے تو ٹھیک ورنہ ہمارا مشورہ ہے پہلے کوئی اور فش پالیں پھر کیٹ فش کیونکہ کیٹ فش کی فارمنگ کارپ کے مقابلے مشکل ہے۔
پانی کے رنگ پر نظر رکھیں کہ ہرا رہنا چاہئے۔ پانی کی سطح پر کائی کی تہہ نہیں جمنی چاہئے اگر جمنے لگے تو سمجھیں پانی خراب ہونے لگا ہے۔ مچھلی کو اگر فیڈ دیتے ہیں تو چیک کرتے رہیں کہ مچھلی خوراک مکمل کھارہی ہے یا نہیں۔ اگر فرٹیلائزر یا گوبر ڈالتے ہیں تو اس کی مقدار مناسب ہونی چاہئے۔ مچھلی کی نشونما پر نظر رکھیں کہ صحتمند ہے اور بڑھ رہی ہے۔ اگر مچھلی کو کوئی پرابلم ہے تو اسکا سبب پانی کی خرابی بھی ہوسکتی ہے اور کوئی بیماری بھی۔ صبح کے اوقات میں اگر مچھلی پانی سے منہ باہر نکال کر ہوا لینے کی کوشش کرے تو یہ آکسیجن کی کمی کی طرف اشارہ ہے۔ اگر یہ کبھی کبھار ہو تو نظرانداز کیا جاسکتا ہے لیکن اگر اکثر اوقات ہونے لگے تو آکسیجن میں اضافے پر توجہ دیں اور خوراک یا فرٹیلائزر ڈالنا بند کردیں۔ مختصراً یہ وہ باتیں ہیں جو آپ کھلی آنکھوں سے پرکھ سکتے ہیں اور ضروری اقدامات اٹھا سکتے ہیں۔ انکے لئے کسی اوزار یا پیمانے کی ضرورت نہیں۔جس طرح زراعت میں کھیت کھلیانوں، ٹنیل فارمنگ اور ہائڈروپونکس کے درمیان ٹیکنولوجی، ڈینسٹی اور پروڈکشن کا فرق ہوتا ہے بلکل اسی طرح فش فارمنگ میں بھی عام تالاب، انٹینسو تالاب اور ریسرکیولیٹنگ ایکواکلچر سسٹم یا سپرانٹینسو فش فارمنگ کے درمیان ٹیکنولوجی، ڈینسٹی اور پروڈکشن کا فرق ہوتا ہے۔ ہم ابھی تک کھیت کھلیانوں والی زراعت کر رہے ہیں اور اب لوگ ٹنیل فارمنگ کی طرف آنا شروع ہوئے ہیں۔ اور ہم ابھی تجرباتی ہائڈروپونکس سے آگے نہیں بڑھ سکے ہیں۔ بلکل اسی طرح ہماری فش فارمنگ میں بھی وہ ٹیکنولوجی اور ایکسپرٹیز موجود نہیں کہ ہم ابھی انٹینسو یا سپر انٹینسو فش فارمنگ کر سکیں۔ اسلئے ہم فارمرز کو کہتے ہیں کہ ضرور سپر انٹینسو کی طرف جائیں اور ہماری منزل یہی ہے، لیکن ابھی ہمیں کئی شروعاتی مرحلے طئے کرنے ہیں، لہٰذا دھیرج سے اور تجربے سے آگے بڑھیں تاکہ ناکامی نہ ہو۔ |
AuthorWrite something about yourself. No need to be fancy, just an overview. ArchivesCategories |